LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ چین نے امریکا کی جانب سے تحقیقاتی اداروں پر عائد پابندیوں کی مخالفت کر دی سائبر فراڈ کے مراکز میں کام کیلئے لوگوں کو ورغلانے کے رجحان میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ آئی ٹی خرابی: امریکی ایئرلائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل امریکی سینیٹ نے جے کلیٹن کو قومی انٹیلی جنس کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت

اگر آج ایک پارٹی سربراہ کوسزا مل رہی تو ڈھنڈورا نہ پٹیں، مکافاتِ عمل ہے: رانا ثنا اللہ

Web Desk

4 January 2026

مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر آج کسی پارٹی سربراہ کو سزا مل رہی ہے تو اس پر شور مچانے کے بجائے اسے مکافاتِ عمل سمجھا جانا چاہیے۔ نفرت کا بیج بویا جائے تو اس کے نتائج بھی بھگتنا پڑتے ہیں۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے 30 چک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا گیا ہے، جنہوں نے ووٹ نہیں دیا وہ بھی بلا جھجھک درخواستیں جمع کروائیں، ان کے ساتھ بھی کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی نے ووٹ نہیں دیا تو اس کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی اور ان کی درخواستوں پر بھی کام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے، جسے عملی شکل دی جا رہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان کے پورے حلقے میں کوئی گاؤں یا آبادی ایسی نہیں ہوگی جہاں سوئی گیس کی سہولت نہ ہو۔ ضلع میں 29 کلومیٹر طویل سڑک کی منظوری دی جا چکی ہے جس پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی، جبکہ سڑکوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مشیر وزیراعظم کے مطابق بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کے کنٹریکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور آئندہ چھ ماہ میں ان کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پورے حلقے میں موجود واحد ہسپتال کی اپ گریڈیشن جاری ہے، جبکہ سدھار بائی پاس کے قریب دس ایکڑ اراضی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیے محکمہ صحت کے نام الاٹ کر دی گئی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی اور دیہی علاقوں کی ترقی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

امن و امان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے ریاست میں کسی قسم کی نرمی نہیں۔ حکومت کسی مجرم کو رعایت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ قومی اسمبلی تک نہ پہنچ سکے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں اس سے بھی بڑی ذمہ داری سینیٹ میں عطا کی۔ ان کے بقول شہر والے حلقے سے چھٹی مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ میاں نواز شریف نے سیاست میں خدمت کا کلچر متعارف کرایا۔