وفاق کی جانب سے ایف سی ایریا میں ڈیجیٹلائزڈ فیڈرل ڈسپنسری کا افتتاح
Web Desk
31 January 2026
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد پانچ روز تک لاشوں کی باقیات کے ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ہو سکے، جس کے باعث وفاقی حکومت کو مداخلت کرنا پڑی۔ انہوں نے ہر صوبے میں ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی ایریا میں ڈیجیٹلائزڈ فیڈرل ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ ہیلتھ کیئر ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے تحت وفاقی بنیادی مراکز صحت کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ایف سی ایریا میں کراچی کی تیسری ڈیجیٹلائزڈ وفاقی ڈسپنسری کا افتتاح کیا گیا۔
یہ ڈسپنسری صحت کہانی اور وفاقی وزارت صحت کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے، جو پاکستان میں صحت کہانی کے تحت چھٹی ڈسپنسری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحت کہانی کی سی ای او سارہ سید خرم نے کہا کہ صحت کہانی ایک ٹیلی میڈیسن ادارہ ہے جسے وفاقی وزیر صحت کے تعاون سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ اور جیکب لائنز میں بھی ڈسپنسریز کو جدید سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، جہاں مریضوں کو معائنے کے ساتھ مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ خوشی کا دن ہے کہ وفاقی وزارت صحت کے ماتحت پرانی ڈسپنسری کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں دس ڈیجیٹلائزڈ ڈسپنسریز تیار کی جا رہی ہیں، جن میں چھ اسلام آباد اور چار کراچی میں قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے نِپاہ وائرس کے حوالے سے بتایا کہ این آئی ایچ نے چار روز قبل الرٹ جاری کیا ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، تاہم الحمدللہ پاکستان تاحال نِپاہ وائرس سے محفوظ ہے۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اگرچہ بڑے حادثات، ٹرانسپلانٹس اور پیچیدہ آپریشنز بڑے اسپتالوں میں ہوتے ہیں، لیکن 70 سے 80 فیصد صحت کی ضروریات بنیادی اور سیکنڈری مراکز کے ذریعے پوری کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آئندہ سانحات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حادثات کی فائنڈنگز کی روشنی میں عملی اقدامات کیے جائیں، نہ کہ ایک حادثے کے بعد دوسرے سانحے کا انتظار کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026