امریکا میں شہریوں کے لیے منفرد پروگرام: ٹریفک جرمانوں کے بدلے خوراک عطیہ کرنے کی سہولت
Web Desk
17 November 2025
امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر چکاشا میں بلدیہ اور پبلک لائبریری نے شہریوں کے لیے ایک منفرد اور فلاحی پروگرام متعارف کر دیا ہے، جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں اور لائبریری کی زائد المیعاد فیس میں کمی یا خاتمے کے بدلے کھانے پینے کی اشیاء عطیہ کی جا سکیں گی۔
ذرائع کے مطابق نومبر کے باقی ایام اور پورے دسمبر میں شہری خراب نہ ہونے والی خوراک جمع کروا کر ٹریفک چالان، میونسپل خلاف ورزیاں اور لائبریری فیس میں رعایت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
بلدیہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “فوڈ فار فائن” پروگرام نہ صرف کمیونٹی کی مدد کا ذریعہ ہے بلکہ شہریوں کو جرمانوں میں قابلِ ذکر کمی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
بلدیہ کی عدالت کے مطابق یہ اسکیم 26 نومبر تک جاری رہے گی، اور ہر جمع شدہ فوڈ آئٹم کے بدلے 10 ڈالر جرمانہ کم کیا جائے گا، جبکہ کسی بھی شہری کو زیادہ سے زیادہ 100 ڈالر تک رعایت دی جا سکتی ہے۔
گزشتہ برس اس پروگرام میں 30 افراد نے حصہ لیا تھا، جن کی فراہم کردہ خوراک کی مالیت جرمانوں میں رعایت کی شکل میں 2,826 ڈالر تک پہنچی۔ کچھ شہریوں نے ضرورت سے زیادہ عطیہ کیا، جبکہ کچھ نے بغیر کسی جرمانے کے بھی صرف سماجی خدمت کے جذبے سے حصہ لیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: منہ سے سب سے زیادہ کاغذی جہاز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ
16 October 2026
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
16 October 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
16 October 2026
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
15 October 2026
امریکہ نے تارکینِ وطن کے ورک پرمٹ کی خودکار توسیع کی سہولت ختم کر دی: ڈی ایچ ایس کا نیا قانون
15 October 2026
یوکرین تنازع کا حل: امریکا اور یورپ کی 4 نکاتی امن تجاویز کیلئے سفارتی کوششیں تیز
15 October 2026