پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال بہتر، مون سون بارشوں کا الرٹ جاری
Web Desk
30 July 2026
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے ترجمان کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا ہے، تاہم 5 اگست 2026 تک مون سون بارشوں کے چوتھے سلسلے کی موجودگی کے باعث فلیش فلڈنگ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ ترجمان کے مطابق دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج کے تمام بیراجوں پر صورتحال نارمل ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پانی کی آمد 331,000 کیوسک اور اخراج 323,000 کیوسک ہے۔ وزیرآباد کے نالہ پلکھو میں درمیانے درجے اور نالہ ایک و بئیں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی جپہ نے لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو ندیاں، نالے اور دریا پار کرنے سے گریز کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
31 July 2026
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
31 July 2026