LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ’ٹیکس ورلڈ 2026ء‘ نمائش کا انعقاد، پاکستان کی بھرپور شرکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ چین نے امریکا کی جانب سے تحقیقاتی اداروں پر عائد پابندیوں کی مخالفت کر دی سائبر فراڈ کے مراکز میں کام کیلئے لوگوں کو ورغلانے کے رجحان میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ

سرکس کے دوران خاتون کا تیر شوہر کی گردن میں جا لگا

Web Desk

30 July 2026

امریکہ کی ریاست نیویارک میں ایک سرکس شو کے دوران خطرناک کرتب پیش کرتے ہوئے خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں خاتون فنکار کے کراس بو (تیر کمان) سے نکلا تیر غلطی سے ان کے شوہر کی گردن میں جا پیوست ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اورنج کاؤنٹی میں پیش آیا جب 42 سالہ آنا دازا اور ان کے 38 سالہ شوہر ایڈون کیورو شارپ شوٹنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ شوہر کے ہاتھ میں موجود ہدف سے ہٹ کر تیر ان کی گردن پر لگا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں اور سرکس انتظامیہ کے مطابق خوش قسمتی سے تیر سے کوئی اہم رگ یا شریان متاثر نہیں ہوئی اور زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابتدائی رپورٹ میں اسے محض ایک اتفاقی حادثہ قرار دیا گیا ہے۔