4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری
Web Desk
30 July 2026
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) کے جج طاہر عباس سپرا نے 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کی قانونی کارروائی کی مکمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد فاضل جج نے دونوں متہمین کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تمام جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ واضح رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف احتجاج کے معاملے پر تھانہ کوہسار میں پیکا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی مزید سماعت بعد میں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
30 July 2026
اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
30 July 2026
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
30 July 2026
آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور
30 July 2026
پاکستان امریکا اور ایران کو مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کیلئے سرگرم ہے: دفترِ خارجہ
30 July 2026
پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال بہتر، مون سون بارشوں کا الرٹ جاری
30 July 2026
سعودی وزیرِدفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ولی عہد کا پیغام پہنچایا: امریکی میڈیا
30 July 2026
عمران خان کی بہن نورین نیازی کی ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
30 July 2026