لاہور ہائیکورٹ: جسٹس طارق سلیم شیخ کا کرپٹو کرنسی سے متعلق اہم فیصلہ
Web Desk
30 July 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کرپٹو کرنسی کے پی ٹو پی (P2P) لین دین اور پیکا (PECA) ایکٹ سے متعلق اہم کیس میں 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمان حماد علی، اسد امجد اور محمد اطہر کی قبل از گرفتاری ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے اہم قانونی اصول طے کرتے ہوئے قرار دیا کہ صرف آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ورچوئل اثاثوں (یو ایس ڈی ٹی) کی خرید و فروخت یا بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے سے کوئی شخص ازخود دھوکہ دہی، جعلسازی یا الیکٹرانک فراڈ کا مرتکب نہیں ہو جاتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ کرپٹو کرنسی اگرچہ پاکستان میں ‘لیگل ٹینڈر’ نہیں، تاہم 2018 میں جاری اسٹیٹ بینک کا سرکلر محض بینکوں اور ریگولیٹڈ اداروں کے لیے ہدایات پر مبنی تھا، اس سے نجی افراد کے خلاف فوجداری جرم قائم نہیں ہوتا۔ عدالت نے ملزمان کو 1، 1 ملین روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
31 July 2026
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
31 July 2026