اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
Web Desk
30 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دستاویزات کی تصدیق، پاور آف اٹارنی اور شکایات کے اندراج کے لیے کیو آر (QR) کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا جائزہ لیا گیا。 وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سفارتخانوں میں کیو آر کوڈز آویزاں کیے جائیں اور ان کے استعمال سے متعلق خصوصی آگہی مہم چلائی جائے。 اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ اسلام آباد میں شام کی شفٹ شروع کی جا چکی ہے اور نظام کو نادرا، ایچ ای سی، آئی بی سی سی اور نیشنل پولیس بیورو سے منسلک کر کے ‘ون اسٹپ’ تصدیق کو ممکن بنایا گیا ہے۔ این آئی ٹی بی کے تعاون سے موبائل ایپ پر بھی کام جاری ہے جس سے برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کی آن لائن تصدیق ممکن ہو سکے گی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
30 July 2026
4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری
30 July 2026
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
30 July 2026
آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور
30 July 2026
پاکستان امریکا اور ایران کو مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کیلئے سرگرم ہے: دفترِ خارجہ
30 July 2026
پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال بہتر، مون سون بارشوں کا الرٹ جاری
30 July 2026
سعودی وزیرِدفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ولی عہد کا پیغام پہنچایا: امریکی میڈیا
30 July 2026
عمران خان کی بہن نورین نیازی کی ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
30 July 2026