پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئر لائنز کیلئے بڑا دھچکا
Web Desk
30 July 2026
بھارت کی ناکام خارجہ اور دفاعی حکمت عملی اور پاکستان کے ساتھ تنازع کے نتیجے میں پاکستانی فضائی حدود کی مسلسل بندش نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو شدید معاشی تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ‘فلائٹ گلوبل’ کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران بھارت کی قومی ایئرلائن ‘ایئر انڈیا’ کو 2.3 ارب ڈالر کا ریکارڈ خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ ایئر انڈیا انتظامیہ نے خسارے کی بنیادی وجہ پاکستانی فضائی حدود کا استعمال نہ ملنے کو قرار دیا ہے، جس کے باعث مغربی ممالک کے روٹس طویل ہونے سے ایندھن اور آپریشنل اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اس بندش کے باعث روزانہ 400 سے 500 بھارتی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ خطے میں تناؤ اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
31 July 2026
قبرض میں ایران کیلئے جاسوسی کرنے والا دوہری شہریت کا حامل برطانوی شہری گرفتار
31 July 2026
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
مراکش سے ہزاروں افراد سپین کی سرحد عبور کر گئے، 9 ہلاک
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026