LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Web Desk

30 July 2026

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان کے نامور اتھلیٹ ارشد ندیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ 12 اتھلیٹس میں جگہ بنا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے ہیں، جبکہ دیگر قومی اتھلیٹ محمد یاسر سلطان فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو میں 78.63 میٹر کا فاصلہ طے کیا، ان کی دوسری تھرو ضائع ہوئی جبکہ تیسری کوشش میں انہوں نے 75.65 میٹر تھرو کی۔ دوسری جانب محمد یاسر کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، جبکہ دوسری تھرو 71.42 میٹر اور تیسری تھرو 74.36 میٹر رہی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری کوشش میں 79.61 میٹر تھرو کی جبکہ پہلی تھرو میں وہ ارشد ندیم سے پیچھے رہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے ہوم ٹاؤن میاں چنوں میں جشن کا سماں ہے جہاں اہل علاقہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ کل منعقد ہوگا۔