مصر: منشیات کیس میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت
Web Desk
6 September 2026
قاہرہ: مصر کی ایک فوجداری عدالت نے بین الاقوامی منشیات سمگلنگ اور تیاری کے کیس میں معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔
عرب میڈیا اور مصری سرکاری اخبار ‘الاہرام’ کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان ایک ایسے منظم الجرائم گروہ کے ساتھ منسلک تھے جو منشیات کی تیاری کے لیے خام مال بیرونِ ملک سے برآمد کرتا تھا اور بعد ازاں اسے تیار کر کے ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔ مصری سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 750 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی منشیات، خام مال اور غیر قانونی اسلاحہ و گولہ بارود برآمد کیا تھا۔
سماعت کے دوران استغاثہ نے 20 گواہوں کے بیانات اور اہم الیکٹرانک شواہد—بشمول آڈیو ریکارڈنگز اور ویڈیو کلپس—عدالت میں پیش کیے۔ اگرچہ ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کیا ہے، تاہم عدالت نے شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کا حکم سنایا۔ مصری قانون کے تحت تمام محکومان کو حتمی فیصلے کے خلاف اعلٰی عدلیہ میں اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026