LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف

Web Desk

26 September 2026

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کی مشکلات کا مردانہ وار سامنا کرنے، ان پر قابو پانے اور مسلسل آگے بڑھنے کے جذبے کی بے حد تعریف کی ہے۔ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور اداکار راج کمار راؤ کے درمیان یہ گفتگو مقبول گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ (KBC) کے سیزن 18 کی تازہ ترین قسط میں ہوئی۔ شو کے دوران راج کمار راؤ نے دہلی سے ممبئی تک کے اپنے شوبز کے سفر اور ابتدائی دنوں کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیسے شاہ رخ خان کی جدوجہد سے متاثر ہو کر ان کے گھر ‘منت’ کے باہر گھنٹوں کھڑے رہا کرتے تھے۔

راج کمار راؤ کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ کسی بھی مشکل صورتِ حال میں آسانی سے ہمت نہیں ہارتے اور ہمیشہ آگے بڑھتے رہتے ہیں۔ بچن کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نہ صرف خود مشکلات کا سامنا کرتے ہیں بلکہ اپنے آس پاس موجود لوگوں اور فنکاروں کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں اور ان کا اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یوں کے بی سی کے منچ پر شروع ہونے والی یہ گفتگو شاہ رخ خان کی فنکارانہ صلاحیتوں اور شخصیت کے خوبصورت پہلوؤں کو اجاگر کر گئی۔