پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
Web Desk
26 September 2026
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا اور ناقابل معافی جرم دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لاتعلقی اختیار کرنا اور بھتے کی صورت میں دہشت گردوں کو مالی وسائل فراہم کرنا ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی اس جنگ میں بالواسطہ طور پر دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال کو محض پی ٹی آئی کی کسی سیاسی سرگرمی، احتجاج یا لانگ مارچ کے تناظر میں دیکھنا اصل اور بنیادی مسئلے سے جان بوجھ کر نظریں چرانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایک صوبائی حکومت کی جانب سے کب تک وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی، اور صوبائی اقتدار پر قابض پارٹی کب تک ریاست اور وفاقی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ اپنائے گی؟ انہوں نے استفسار کیا کہ اس روش کے ملک و قوم کے لیے کتنے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں؟
خواجہ آصف نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے پوچھا کہ کیا خیبرپختونخوا میں دن بدن بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کے مقابلے میں صوبائی حکومت نے اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داریاں پوری کی ہیں؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہے، ان کا واحد ایجنڈا اپنی جیبیں گرم کرنا، سرکاری خزانے کو لوٹنا اور لوٹ مار کے اس مال کا حصہ اپنی مرکزی قیادت تک پہنچانا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شہداء کے جنازوں میں صوبائی حکومت کے نمائندوں کی عدم موجودگی، ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ لاتعلقی، دہشت گردوں کے حق میں سازگار بیانیہ بنانا اور ان کی سہولت کاری کرنا، پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (CTD) کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے سے دانستہ غفلت برتنا، اور قبائلی اضلاع (محروم و ضم شدہ اضلاع) میں مؤثر گورننس پر کوئی توجہ نہ دینا ایسے سنگین معاملات ہیں جن پر کڑی نظر رکھی جانی چاہیے۔
بیان کے آخر میں خواجہ آصف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن و امان کا قیام، مؤثر انسدادِ دہشت گردی، فنکشنل حکمرانی، وفاقی استحکام اور آئینی تقاضوں کی تکمیل ہی ہمارا اصل قومی ایجنڈا ہے، اب پی ٹی آئی کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کا نصب العین صرف ایک شخص یا گروہی مفادات کا حصول ہے یا پھر وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور ترقی کا ایجنڈا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا
26 September 2026
امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر
26 September 2026
کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک
26 September 2026
امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے
26 September 2026
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
26 September 2026
طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار
26 September 2026