LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل

Web Desk

26 September 2026

معروف اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈراما سیریل ‘نشتر’ کی ایک قسط کے جذباتی منظر میں کی جانے والی اداکاری کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین اور ناظرین کی سخت تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ڈرامے کے حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار ‘شاہ داؤد’ کو ان کے والد ‘دستور علی خان’ کی مفاجاتی موت کی اطلاع ملتی ہے، جس پر انہیں شدید صدمے، چیخ و پکار اور غم کی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ تاہم، ناظرین نے اس اداکاری کو انتہائی غیر فطری اور بناوٹی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اتنے سنجیدہ اور رقت آمیز منظر کو چیخ و پکار کے بغیر سادگی کے ساتھ بھی ادا کیا جا سکتا تھا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکاری میں تاثرات اتنے غیر حقیقی تھے کہ غمگین منظر دیکھ کر بھی ہنسی آ گئی۔ اس کے علاوہ، متعدد مداحوں نے ڈرامے کے دوران دانش تیمور کے چہرے کے سخت اور کھچے ہوئے تاثرات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ قیاس آرائیاں بھی شروع کر دی ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں ممکنہ طور پر بوٹوکس یا دیگر کاسمیٹک سرجری کروائی ہے، جس کی وجہ سے ان کے قدرتی چہرے کے تاثرات متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔