LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ

کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک

Web Desk

26 September 2026

وسطی افریقی ملک جمہوریہ ڈیموکریٹک کانگو میں فوج کا ایک کارگو طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبہ کوانگو کے نائب گورنر ریمی ساکی بوکیندا کے مطابق طیارہ جنوب مغربی شہر کیک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا کی جانب گامزن تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ پائلٹ نے کینج شہر میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم باقاعدہ رن وے نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ قریبی رہائشی علاقے میں جا گرا۔

نائب گورنر نے تصدیق کی کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں فوج کے آڈیٹر جنرل، جنرل لکیولیا باکومی، دیگر اعلیٰ عسکری افسران اور شہری شامل ہیں۔ تمام 14 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ شدید آگ لگنے کے باعث 12 لاشیں ناقابلِ شناخت حد تک جل گئیں۔ یہ کارگو طیارہ شمالی علاقے میں باغی تنظیموں (بشمول روانڈا کی حمایت یافتہ ایم 23) کے خلاف برسرِ پیکار عسکری دستوں کو امدادی و جنگی سامان پہنچانے کی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ کانگو کے محکمہ ہوابازی نے حادثے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔