بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
Web Desk
24 September 2026
بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار مشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور طبیعت بگڑنے پر دو ہفتے قبل انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مشتاق خان کے انتقال پر بالی وڈ انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مشتاق خان نے اپنے فنکارانہ کرئیر کا آغاز 1980 میں فلم ‘البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے؟’ سے کیا تھا اور دہائیوں پر محیط کرئیر میں بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں جیسے ‘ویلکم’، ‘عاشقی’، ‘ہم ہیں راہی پیار کے’، ‘مجھ سے شادی کروگی’، ‘ہیرا پھیری’ اور ‘جوڑی نمبر ون’ میں اپنی جاندار اور مزاحیہ اداکاری سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ مرحوم کے بیٹے کے مطابق وہ بیمار ہونے سے قبل سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک ان کی صحت بگڑ گئی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026