فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
Web Desk
26 September 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون جاری رکھنے اور خطے کے امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی دارالحکومت میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ‘مکہ دفاعی تعاون معاہدے’ میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے حالیہ اجلاس کے نتائج کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ اور مملکتِ سعودی عرب میں شہری آبادی اور اہم اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مکہ دفاعی تعاون معاہدے کے تحت دونوں برادر ممالک کسی بھی جارحیت کے خلاف باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مملکت، رکنِ مجلسِ وزرا اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف سمیت دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی موجود تھے۔
بعد ازاں، سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران معاہدہ مکہ برائے مشترکہ دفاع سے متعلق چیفس آف اسٹاف کے اجلاس کی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک معاہدے کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مشترکہ اقدامات اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
متعلقہ عنوانات
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف
26 September 2026
ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت
26 September 2026
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط
26 September 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی
26 September 2026
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
26 September 2026
اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا
26 September 2026