خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی
Web Desk
26 September 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے صوبائی اسمبلی کے ارکان کی گرفتاری اور حراست میں رکھنے سے متعلق قانونی طریقہ کار کو واضح کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو ایک اہم مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے میں پولیس حکام کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی رکنِ صوبائی اسمبلی (MPA) کو حراست میں لینے یا گرفتار کرنے سے قبل اسمبلی کے سپیکر سے پیشگی اجازت حاصل کرنا قانونی طور پر لازمی ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر کسی مجسٹریٹ کا حکم بھی شامل ہو، تب بھی کسی بھی ایم پی اے کی گرفتاری صرف سپیکر کی باضابطہ اجازت کے بعد ہی عمل میں لائی جا سکے گی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق، رکن اسمبلی کی گرفتاری کی ٹھوس وجوہات سپیکر کو فراہم کرنا ہوں گی، اور گرفتاری سے جڑی تمام تفصیلات مقررہ کردہ فارم کے مطابق فوری طور پر سپیکر اسمبلی کو پیش کرنا ہوں گی۔ مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سپیکر کو یہ مکمل اختیار حاصل ہوگا کہ وہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس رپورٹ یا چالان طلب کر سکیں، اور عدالت میں باضابطہ چالان پیش کیے جانے سے پہلے سپیکر خود اس پورے معاملے کی انکوائری کرنے کا مجاز بھی ہوگا۔
کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے متعلق تمام آئینی اور قانونی تقاضوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے تاکہ کسی بھی رکن کی گرفتاری یا حراست کے دوران سپیکر کے استحقاقِ کار اور وقار کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ سیکرٹریٹ نے پولیس حکام کو ان ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تاکید کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف
26 September 2026
ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت
26 September 2026
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26 September 2026
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط
26 September 2026
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
26 September 2026
اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا
26 September 2026