ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت
Web Desk
26 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ایک ہی واقعے اور انہی الزامات کی بنیاد پر دوبارہ انکوائری کرنے سے سختی سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری میر اویس کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے پہلے سے زیرِ غور رہنے والے انہی الزامات پر محض دفتر یا تفتیشی افسر کی تبدیلی کی بنیاد پر دوبارہ نئی انکوائری شروع کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں رکھتی۔
تحریری فیصلے کے مطابق ایف آئی اے ایبٹ آباد اس سے پہلے ہی اسی واقعے اور الزامات کی مکمل انکوائری کرنے کے بعد معاملے کو باقاعدہ طور پر بند کر چکی تھی۔ تاہم، پہلی انکوائری بند ہونے کے کافی عرصے بعد ایف آئی اے اسلام آباد نے انہی پرانے الزامات پر دوبارہ کارروائی شروع کر دی تھی، حالانکہ موجودہ انکوائری کسی نئے یا الگ واقعے سے متعلق نہیں بلکہ ہو بہو وہی حقائق اور الزامات تھے جن کا پہلے قانونی جائزہ لیا جا چکا تھا۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ایک ہی حقائق اور ایک ہی الزام کی بنیاد پر بار بار انکوائری کا عمل شہری کے آئینی تحفظ کے صریحاً منافی ہے۔ عدالت نے یہ اہم نکتہ بھی اٹھایا کہ ایک ہی معاملے پر دوبارہ کارروائی کرنا ملزم کو ڈبل جیپرڈی (Double Jeopardy)، یعنی ایک ہی جُرم یا معاملے میں بار بار تفتیش و کارروائی کا سامنا کرنے کے مترادف ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے شروع کی گئی بعد کی انکوائری اور ضابطہ فوجداری (CrPC) کی دفعہ 160 کے تحت جاری کیے گئے تمام نوٹسز کو قانونی اختیار سے عاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو انہی حقائق پر مزید انکوائری آگے بڑھانے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف
26 September 2026
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26 September 2026
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط
26 September 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی
26 September 2026
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
26 September 2026
اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا
26 September 2026