LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے

Web Desk

26 September 2026

نیٹ فلکس کے مقبول ترین کامیڈی شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کا پانچواں سیزن تقریباً چھ ماہ کے وقفے کے بعد ایک بار پھر واپس آ رہا ہے، جس کی پہلی قسط 26 ستمبر سے ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔ اس نئے سیزن کی افتتاحی قسط میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اپنی متوقع تھرلر فلم ’’درشیم: دی کنکلوژن‘‘ (درشیم 3) کی کاسٹ اور ہدایت کار ابھیشیک پاٹھک کے ساتھ بطورِ مہمان شرکت کریں گے۔ شو کے مرکزی میزبان کپل شرما کے ساتھ سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، ارچنا پورن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر ناظرین کو ہنسانے کے لیے میدان میں موجود ہوں گے۔

افتتاحی قسط کی تشہیری جھلکیوں کے مطابق، فلم کی کاسٹ جن میں شریا سرن، ایشیتا دتا، مرنال جادھو اور جے دیپ اہلاوت شامل ہیں، کپل اور ان کی ٹیم کے ساتھ مزے دار گفتگو اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔ شو میں سنیل گروور کی جانب سے اجے دیوگن کی نقل، کیکو شاردا کی ‘سونا اور مونا 2.0’ کے روپ میں واپسی اور جے دیپ اہلاوت کا کرشنا ابھیشیک کے ساتھ ڈانس خصوصی توجہ کا مرکز رہے گا۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’درشیم: دی کنکلوژن‘ 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے، اور اس شو میں ان کی آمد کو فلم کی تشہیری مہم کا ایک اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔