دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
Web Desk
25 September 2026
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی مجموعی دولت میں رواں سال 2500 کروڑ روپے کی نمایاں کمی واقع ہونے کے باوجود وہ بھارت کے امیر ترین اداکار کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ‘هورون انڈیا’ (Hurun India) کی جاری کردہ سالانہ دولت مندوں کی فہرست برائے 2026ء کے مطابق کنگ خان کی کل دولت گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 2,490 کروڑ روپے کم ہو کر اب 10,000 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔
رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق شاہ رخ خان کے بعد بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن 4,000 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ دوسرے، سلمان خان 3,000 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے جبکہ ریتک روشن 2,500 کروڑ روپے کی مالیت کے ساتھ چوتھے امیر ترین اداکار ہیں۔ شاہ رخ خان کی مجموعی دولت میں صرف فلموں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی ہی شامل نہیں ہے، بلکہ اس میں ان کے بڑے کاروباری ادارے بشمول ‘ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ’ (Red Chillies Entertainment) اور آئی پی ایل کی فرنچائز ‘نائٹ رائیڈرز سپورٹس’ (Kolkata Knight Riders) سے حاصل ہونے والا سرمایہ بھی شامل ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہورون انڈیا کی 2025ء کی فہرست میں شاہ رخ خان کی مجموعی دولت 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی تھی، جس کا مطلب ہے کہ محض ایک سال کے دوران ان کی دولت میں تقریباً 2,490 کروڑ روپے کی کمی آئی ہے۔ تاہم، اس بڑی گراوٹ کے باوجود ان کا پہلا مقام خطرے میں نہیں پڑا۔
پیشہ ورانہ محاذ پر، شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی انتہائی متوقع ہائی پروفائل فلم ‘کنگ’ (King) کی شوٹنگ اور تیاریوں میں مصروف ہیں، جو رواں سال 24 دسمبر 2026ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، ان کی صاحبزادی سہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، جہاں ابھیشیک بچن فلم میں مرکزی منفی کردار (ولن) ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026