کانگو میں موذی مرض ایبولا کی ہلاکت خیزی جاری، 2800 افراد جان سے گئے
Web Desk
31 August 2026
کنشاسا: جمہوری جمہوریہ کانگو میں مئی سے پھیلنے والی ایبولا وائرس کی وبا انتہائی خطرناک اور سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے، جس کے نتیجے میں جان لیوا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارتِ صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 6 متاثرہ صوبوں (ہاؤت اوئیلے، اٹوری، نارتھ کیوو، ساؤتھ کیوو، باس اوئیلے اور ٹشوپو) کے 60 ہیلتھ زونز میں اب تک ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 945 تک پہنچ چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 1,327 افراد صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ 896 مریض اس وقت بھی مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج یا قرنطینہ میں ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے متنبہ کیا ہے کہ کانگو میں وائرس کی ‘بنڈی بگيو’ (Bundibugyo) نامی قسم تیزی سے جینیاتی تبدیلیاں لا رہی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں تیزی سے منتقل ہو رہا ہے۔
صورتحال کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کانگو حکومت نے گزشتہ ہفتے سے ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس میں طبی عملے اور فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی قطرے اور ویکسین دی جا رہی ہے۔ وبا کے خلاف کارروائی میں شامل ڈاکٹر رچرڈ کیتینج کا کہنا ہے کہ اس وائرس پر قابو پانے کے لیے عوام کا تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے تا کہ بروقت نشاندہی سے وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026