ڈریپ کی سروے رپورٹ: 55 فیصد ادویات مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف
Web Desk
7 May 2026
وفاقی وزارتِ صحت نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فروری 2024 میں نان ایشینشل ادویات کو ڈی ریگولیٹ کیے جانے کے بعد سے قیمتوں کے تعین میں وزارت کا کوئی فعال کردار نہیں رہا۔ تھرڈ پارٹی کے ذریعے 6 بڑے شہروں کے 192 اسٹورز پر کیے گئے سروے کے مطابق، 2024 سے 2026 کے درمیان مختلف ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کینسر کی ایک دوا کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 1 لاکھ 60 ہزار والی دوا کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار نہ کرنے پر کمپنی نے اسے مارکیٹ سے اٹھا لیا، جو اب بلیک مارکیٹ میں ساڑھے چار لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک میں ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے تو ادویات کی قیمتوں کا بڑھنا ناگزیر ہے، لہٰذا کاروباری طبقے کو دشمن سمجھنے کے بجائے حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
23 August 2026
چین: ہارٹ فیلیئر کے مریضوں کے لیے نیا علاج امید کی کرن
23 August 2026
لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی
22 August 2026
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
22 August 2026
سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال
22 August 2026
گردوں کی خرابی کی 7 اہم علامات، انہیں نظرانداز نہ کریں
21 August 2026
کراچی میں ریبیز سے 11 سالہ بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026