ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ادویات تیار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
Web Desk
29 July 2026
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنے والے نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات، خام مال، تیاری میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان معروف ادویہ ساز کمپنیوں کا نام، جعلی پیکنگ اور برانڈز کا غیر قانونی استعمال کر کے بڑے پیمانے پر جعلی جنسی ادویات تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کر رہے تھے۔ ایف آئی اے نے تمام شواہد اور سامان تحویل میں لے کر نیٹ ورک میں ملوث ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026