دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
Web Desk
31 July 2026
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ رحیم یار خان میں دریائے سندھ اور گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آ چکا ہے، جس کے باعث لیاقت پور اور کچے کے 30 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے؛ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب فیروزوالہ میں نالہ بھیڑ میں شگاف پڑنے سے پٹھان کالونی اور رانا ٹاؤن سمیت کئی گاؤں زیرِ آب آ گئے، جہاں سے خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے این ای او سی (NEOC) نے 2 اگست تک دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026