امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا
Web Desk
31 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کیے جانے کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری کردہ بیان میں سینٹ کام نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کوئی کنٹرول نہیں ہے اور یہ اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے بدستور کھلی ہے۔ امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران ہزاروں جہاز اس راستے سے باحفاظت گزر چکے ہیں۔ اس سے قبل ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کرنے والے دو جہازوں کو روک لیا ہے جبکہ ان کی فورسز کی مداخلت کے باعث مزید چار آئل ٹینکرز کو واپس لوٹنا پڑا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
31 July 2026
بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات
31 July 2026
شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی
31 July 2026
کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
31 July 2026
امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟
31 July 2026
ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
31 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا
31 July 2026
ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر
31 July 2026