LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اسرائیلی فوج میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، 14 اہلکار برطرف، قید کی سزا

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا

Web Desk

31 July 2026

آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے چلائی جانے والی گرم جوش انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے اور پولنگ کا انتخابی دنگل کل 2 اگست کو سجے گا۔ دوسرے مرحلے کے تحت مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت کل 21 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ان انتخابات میں 12 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ مظفر آباد ڈویژن میں 208 اور مہاجرین کی نشستوں پر 143 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8، حساس پر 6 اور نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 4 پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔