LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی

Web Desk

31 July 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور انسدادِ دہشت گردی فورس (CTD) کے بیسک ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا پر سیاست کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور سیاست کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا گیا ہے، لیکن فورسز دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کریں گی اور جلد صوبے میں امن کا سورج چمکے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کے کردار کو سراہا اور خوش آئند قرار دیا کہ بلوچستان کی باصلاحیت خواتین بھی دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔