LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں عالمی معیار کی ادویات کی فراہمی کا فیصلہ

Web Desk

9 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے انقلابی اصلاحات کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب ہر مریض کو عالمی معیار کی ادویات بروقت فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں کارکردگی، شفافیت اور مریضوں کے تحفظ کے لیے نئے معیارات مقرر کیے گئے۔ اجلاس میں دورانِ ڈیوٹی ڈاکٹرز اور نرسز کے موبائل فون استعمال پر پابندی لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ طبی عملہ اپنی ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دے سکے۔

وزیراعلیٰ نے سرکاری ہسپتالوں کے لیے نئی اور جدید میڈیسن لسٹ مرتب کرنے اور اس مقصد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلے کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو انٹرنیشنل لیول کی جدید ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ شفافیت اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی گارڈز، وارڈ بوائز، نرسز اور فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیمز لگانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تمام سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ صبح 9 بجے تک مکمل اسٹیِم کلیننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ جدید طبی سہولیات کے لیے چینی ساختہ طبی آلات کے استعمال کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں تعینات سکیورٹی کمپنیوں اور گارڈز کے خلاف عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اصلاحات کی ہدایت کی۔

ان اقدامات کا مقصد سرکاری ہسپتالوں کو بدانتظامی، نااہلی، کام چوری، ادویات کی کمی اور عوامی شکایات سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی کہ ہر مریض کی دوا اس کے ہاتھ میں اور بروقت پہنچنی چاہیے، جس کے لیے ادویات کی فراہمی کا فول پروف نظام نافذ کیا جائے گا۔

اجلاس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور ڈاکٹرز کے لیے ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہسپتالوں کے سروے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ عوامی فلاحی اقدامات کی مؤثریت جانچنے کے لیے ڈیٹا اینالیسز سنٹر قائم کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں دو سال سے کم عرصے میں 2500 سے زائد ڈاکٹرز کو روزگار فراہم کیا گیا، 5 لاکھ 85 ہزار مریض کارڈیک میڈیسن ہوم ڈیلیوری پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے 6 ہزار مریضوں کو گھروں پر ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ادویات کی فراہمی کے لیے 80 ارب روپے خرچ کر رہی ہے، اس کے باوجود دوا نہ ملنا ناقابلِ فہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب عوام کا وقت اور پیسہ ضائع نہیں ہوگا اور نااہل و کام چور عناصر کے لیے نظام میں کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔