جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
Web Desk
15 September 2026
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے دوسری شادی کر لی ہے۔ برطانوی اخبار ‘ڈیلی میل’ کے مطابق 52 سالہ فلم و دستاویزی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے 62 سالہ آئرش آسٹریلوی بزنس مین کیمرون اورلی کے ساتھ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی رچائی ہے، جس کی تصدیق ان کے بھائی نے بھی کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جمائما اور کیمرون اورلی کی پہلی ملاقات فلموں اور دستاویزی منصوبوں کے سلسلے میں کام کے دوران ہوئی تھی۔
شادی کی سامنے آنے والی تصاویر میں یہ جوڑا ایک شاندار تاریخی عمارت کے احاطے میں کنول کے تالاب کے کنارے موجود دکھائی دیا۔ تقریب کے لیے جمائما نے نباتاتی نقش و نگار والا دلکش لباس زیب تن کیا، جبکہ کیمرون اورلی روایتی مارننگ کوٹ اور ویسٹ کوٹ میں نظر آئے۔ واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ کی پہلی شادی 1995 میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی جو 9 برس قائم رہنے کے بعد 2004 میں طلاق پر ختم ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار
22 October 2026
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026
جھانوی کپور کی نامناسب تصاویر بنانے پر پاپا رازیوں سے ملاقات
22 October 2026
جرمن گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026