LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا

پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

Web Desk

23 October 2026

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور اور شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت کی جسٹس عبہر گل خان نے راول شہزاد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل عرفان کلار ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ راشد اور جاوید اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا، بلکہ ڈپٹی کمشنرز نے بغیر کسی معقول وجہ کے نظر بندی کے نئے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں جو کہ سراسر غیر آئینی اقدام ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کارکنوں کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر ان کی فوری رہائی کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔