LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ

والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس

Web Desk

23 October 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے والد، نامور ادیب اور صحافی احمد بشیر کی زندگی کے حوالے سے کئی دلچسپ اور انوکھے انکشافات کیے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے پہلی شادی خاندان میں مرضی کے خلاف کی تھی جس کے بعد انہوں نے پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر ان کی والدہ سے دوسری شادی کی، جو ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ اسماء عباس نے ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کے میکے جانے پر والد نے انہیں فوری واپس بلانے کے لیے ڈرانے کی خاطر جعلی طلاق کا نوٹس تک بھجوا دیا تھا جس پر وہ گھبرا کر واپس لوٹ آئیں۔ واضح رہے کہ اسماء عباس کا تعلق ایک ادبی اور فنکار گھرانے سے ہے، ان کی بہن بشریٰ انصاری صفِ اول کی فنکارہ ہیں جبکہ ان کی والدہ اور والد نے بھی علمی و فنی حلقوں میں نمایاں نام پیدا کیا۔