LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم

Web Desk

23 October 2026

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کی دستیابی اور فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کرنے اور مارکیٹ میں صرف 10 کلو آٹے کا بیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل اور اسملنگ روکنے کے لیے بین الصوبائی سرحدوں کی کڑی نگرانی کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے اضلاع میں گندم کی کاشت کے اہداف پورے کیے جائیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ نمبردار، گھوڑی پال سکیم اور ‘اپنا کھیت، اپنا روزگار’ کے تحت آنے والی تمام سرکاری و معاوضہ اراضی پر گندم کی کاشت لازمی ہوگی۔

اجلاس میں رمضان المبارک کے لیے کیلا، سیب اور کھجور کنٹرول نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے کولڈ اسٹوریج گنجائش بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔ مزید برآں، پنجاب میں پہلی بار ‘ٹرانسفارمنگ مارکیٹ ویسٹ ان ٹو ویلتھ’ منصوبے، آف سیزن سبزیوں کے لیے ڈی ہائیڈریشن پروجیکٹ اور کاہنہ میں صوبے کے پہلے ‘منڈی مارٹ’ کو جلد مکمل کرنے کی منظوری دی گئی۔ حکومت نے کھلے دودھ کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بھی سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے