LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے

پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل

Web Desk

23 October 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا اور ان خوارج و شرپسندوں کو جہاں بھی پایا گیا مکمل طور پر کچل دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر کمانڈر پشاور کور نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہیں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتِ حال، انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں، سرحدوں پر انتظامی امور اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے جوانوں اور افسران کے پیشہ ورانہ جذبے اور چوکسی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکیورٹی خطرات کا موثر مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ ترین سطح کی تیاریاں برقرار رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور عوام کی پُرزور حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریات کو حتمی شکست دی جائے گی۔