سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
Web Desk
23 October 2026
یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی نظام نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق میزائل کو صبح چار بجے کے قریب ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کیا گیا، جبکہ اس سے قبل جنوبی علاقوں کی جانب بھیجے گئے دو حملے آور ڈرونز کو بھی ناپید کر دیا گیا۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ صرف اکتوبر کے دوران ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر 14 بیلسٹک میزائل اور 60 سے زائد ڈرونز داغے ہیں، جن کا بنیادی ہدف شہری آبادی، ہوائی اڈے اور توانائی کی تنصیبات رہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق جاری ماہ میں حوثی حملوں اور ان کے تباہ شدہ ملبے کی زد میں آ کر 24 افراد ہلاک اور 374 زخمی ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان 10 اکتوبر کو ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا جہاں بیلسٹک میزائل گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ابھا، دمام ایئرپورٹ اور آرامکو کی ‘شیبہ آئل فیلڈ’ پر بھی ہلاکتیں اور نقصان رپورٹ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، اردن اور مصر سمیت مسلم ورلڈ لیگ نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری کے تحفظ اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026