سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
Web Desk
22 October 2026
پاکستان کے نامور گلوکار اور موسیقار وقار علی چوتھے مرحلے کے پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہو گئے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی کے بھائی وقار علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیماری کا انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ ان اور ان کے خاندان کے لیے نہایت کٹھن وقت ہے، تاہم وہ ایمان اور حوصلے کے ساتھ اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے طویل فنی سفر میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں معروف برانڈز کی 5 جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری
22 October 2026
جھانوی کپور کی نامناسب تصاویر بنانے پر پاپا رازیوں سے ملاقات
22 October 2026
جرمن گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
22 October 2026
لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج
21 October 2026
تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی
21 October 2026
بلوچستان کے شہریوں کے لیے صحت سے متعلق بڑی سہولت متعارف
21 October 2026
یو اے ای: یکم نومبر سے اہم دوا پر پابندی کا فیصلہ
21 October 2026
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026