LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے

پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Web Desk

23 October 2026

پاکستان اور کینیڈا کے معروف طبی اداروں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم، تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے ہیں۔

اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا (RCPSC) کے اعلٰی سطح کے وفود نے شرکت کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی، جبکہ کینیڈین وفد کی سربراہی آر سی پی ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر واٹلنگ نے کی۔

طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ادارے پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم و تربیت، ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافے، اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بہترین بین الاقوامی طریقہ کار اور تجربات کے تبادلے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔