لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
23 October 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے غیور عوام نے جماعت اسلامی کو ووٹ دیا تھا لیکن ان کا مینڈیٹ چوری کر کے قبضہ میئر کو مسلط کیا گیا جو بلدیاتی اختیارات روکے بیٹھے ہیں۔ کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین محدود اختیارات میں بھی عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ افراد کی سواری موٹرسائیکل ہے، اس لیے پٹرولیم لیوی ٹیکس اور پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے گندم کے بحران، آئی پی پیز کے معاہدوں اور مہنگائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
23 October 2026
کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس
23 October 2026
وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی
23 October 2026
پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
23 October 2026
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026