کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس
Web Desk
23 October 2026
سینیٹ کے اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے یمن تک کا پورا خطہ بشمول آبنائے ہرمز اور باب المندب جنگ کی لپیٹ میں ہے جس سے توانائی کا شدید بحران جنم لے رہا ہے، تاہم ملک میں سیاست دان اصل مسائل چھوڑ کر صوبوں کو فتح کرنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے اور ایل پی جی کی شارٹیج اور پیٹرولیم مصنوعات کی گرانی کے باعث پورا سسٹم مفلوج ہو چکا ہے لیکن حکومت نے صرف خیبر پختونخوا کو نشانہ بنایا، حالانکہ انصاف اور آئین کی بالادستی کے بغیر معاشرہ تباہی کی طرف جائے گا۔ قائدِ حزبِ اختلاف نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
23 October 2026
لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
23 October 2026
وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی
23 October 2026
پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
23 October 2026
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026