لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Web Desk
23 October 2026
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوادر سے کراچی جانے والی مسافر بس اور کراچی سے لسبیلہ کی طرف آنے والی وین میں آمنے سامنے زوردار ٹکر ہو گئی۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریب ترین ہسپتال منتقل کیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
23 October 2026
کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس
23 October 2026
وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی
23 October 2026
پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
23 October 2026
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026