چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش
Web Desk
23 October 2026
چین کے خود مختار علاقے تبت میں 7.1 شدت کے شدید زلزلے نے بڑی تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ سینکڑوں مکانات زمیں بوس ہو گئے ہیں۔ افتاد کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت اور عوام سے گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ناگچو (Nagqu) شہر سے 191 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے بعد 4.3 سے 5.2 شدت کے 7 سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جس سے ناگچو شہر میں 339 سے زائد مکانات منہدم ہو گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نیشنل ہائی وے 317 کو عام آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ مواصلاتی اور ریلوے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ آئندہ تین دنوں میں برف باری کی پیشگوئی کے پیشِ نظر 1,600 سے زائد امدادی اہلکار، ہزاروں خیمے، فولڈنگ بیڈز، گرم کپڑے اور خوراک کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے تمام دستیاب وسائل کو فوری ریسکیو عملیات کے لیے متحرک کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں صدر شی جن پنگ اور چین کی عوام بالخصوص متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے آئرن برادر چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026
بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ
23 October 2026