LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری

فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار

Web Desk

22 October 2026

سندھ میں غیر فعال تعلیمی اداروں اور بچیوں کی تعلیم کے اہم مسائل کو اجاگر کرنے والی پاکستانی فلم ’گھوسٹ اسکول‘ (Ghost School) کی ریلیز کی تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ تین ماہ طویل قانونی جدوجہد کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے فلم کو بغیر کسی کٹوتی یا سنسر کٹ کے نمائش کے لیے پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ہدایت کارہ سیماب گل کے مطابق سندھ سنسر بورڈ نے فلم کے بعض مناظر حذف کرنے کا مطالبات کیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے عدالتِ عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ اس فلم کی کہانی ‘رابعہ’ نامی ایک 10 سالہ بچی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گاؤں کے واحد بند اسکول اور اس کے آسیب زدہ ہونے کے حوالے سے پھیلی افواہوں کی حقیقت تلاش کرتی ہے۔ فلم کی افغان نژاد جرمن سنیماٹوگرافر زمرین وحدت نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کی پابندیوں کے تناظر میں اس فلم میں بغیر کسی معاوضے (فری) کے کام کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں قانونی و انتظامی رکاوٹوں کا شکار ہونے والی یہ فلم برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور جرمنی کے 11 سنیما گھروں میں پہلے ہی نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔ ہدایت کارہ سیماب گل کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کن حکم کے بعد اب یہ فلم 30 اکتوبر کو پنجاب اور سندھ بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی