LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا

حطار کے 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی بلند سطح: یونیسف رپورٹ

Web Desk

25 August 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ اور ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر بچوں کے خون میں سیسہ (Lead) کی خطرناک حد تک زائد مقدار کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارے ‘یونیسف’ کے سروے کے دوران حطار کے 75 بچوں کے نمونے لیے گئے، جن میں سے 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی سطح 18.3 سے 21.3 تک ریکارڈ کی گئی جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ طبی ماہر ڈاکٹر شازیہ جدون نے متنبہ کیا ہے کہ اگر صنعتی آلودگی اور سیسے کے اخراج پر فوری قابو نہ پایا گیا تو اس کے بچوں کی صحت اور بالخصوص ذہنی و جسمانی نشوونما پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے اس سنگین صورتحال پر فوری حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔