LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

Web Desk

28 October 2026

(BHU Plus) میں کھڑی پیپلز پرائمری ہیلتھ اینڈ انیشیٹو (PPHI) کی ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے خوفناک دھماکے اور نتیجے میں لگنے والی آگ کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع اور اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں ہسپتال کا عملہ کے 4 ارکان، ایک خاتون اور ایک نومولود بچہ بھی شامل ہے، جن کی لاشیں دھماکے اور آتشزدگی کے باعث بری طرح جھلس چکی ہیں اور ان کی شناخت کا عمل فی الحال جاری ہے۔ یہ ہولناک واقعہ ڈانو دھاندل کے بنیادی صحت مرکز پر اس وقت پیش آیا جب مریضوں کو طبی امداد کے لیے کہیں اور ریفر کرنے کی غرض سے ایمبولینس میں بٹھایا جا رہا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایمبولینس میں سلنڈر فٹ کرنے کے دوران اچانک شدید دھماکا ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ ایمرجنسی، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 4 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال مٹھی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔