امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
Web Desk
28 October 2026
امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے اپنے ایک دعوے میں انکشاف کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکا پس پردہ ایران کے ساتھ تعطل کا شکار امن مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنے کی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔
باخبر ذرائع اور اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کو ایک خط تحریر کیا ہے۔ یہ سفارتی خط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی ہدایت اور منظوری کے بعد بھیجا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد تہران اور واشنگٹن کے درمیان طویل عرصے سے تعطل کا شکار امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنا ہے۔
تاہم، اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک طرف سفارتی ذرائع سے رابطے کی یہ کوششیں سامنے آ رہی ہیں تو دوسری طرف امریکی صدر کی جانب سے ایران کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیوں کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ کشیدگی کی کیفیت برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات
28 October 2026