ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
Web Desk
26 October 2026
وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ نے ادویات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کے بلاجواز اضافے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے قیمتوں کے تعین میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے متعلق اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے زیرِ التوا کیسز پر پیشرفت اور قیمتوں کے موجودہ فارمولے پر نظرثانی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈریپ حکام نے بریفنگ دی کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کی تجویز کردہ ٹرائی ویلنٹ فلو ویکسین مارکیٹ میں وافر مقدار میں دستیاب ہے اور عالمی قیمتیں کنٹرول میں ہونے پر ہارڈشپ کیس واپس لے لیا گیا ہے۔ احد چیمہ نے مزید تاکید کی کہ قیمتوں کے طریقہ کار میں ایسی کوئی تبدیلی نہ کی جائے جس سے فارماسیوٹیکل سیکٹر متاثر ہو، جبکہ مستند ڈیٹا بیس کی سبسکرپشنز حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ڈریپ کے فیصلے باوثوق اعداد و شمار پر مبنی ہوں۔
متعلقہ عنوانات
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026
وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال
26 October 2026
فرانس: شمونڈا وائرس سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس ، مریض ہلاک
25 October 2026
پاکستان میں تین دہائیوں میں پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی ہوئی: عائشہ رضا فاروق
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026
لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق
24 October 2026
عطائی کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق، ملزم گرفتار
23 October 2026