راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
Web Desk
28 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں فائرنگ کے پرتشدد واقعات کے دوران مسلح افراد کی جانب سے سرکاری اسپتال کے مختلف شعبوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، ایک ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی، جبکہ ڈیوٹی پر موجود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو ان کی گاڑی سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔
ضلعی پولیس راولاکوٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بدھ کے روز دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیانی عرصے میں پیش آنے والے ان خوفناک پرتشدد واقعات میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا الزام ہے کہ ’ایکشن کمیٹی‘ سے وابستہ مسلح عناصر نے راولاکوٹ شہر میں کھلم کھلا سول آبادی پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں یہ جانی نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق قانون شکن عناصر نے ہورہی دہشت گردی کے دوران سرکاری اسپتال کی عمارت اور اس کے مختلف شعبوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا اور املاک کو نقصان پہنچایا، جبکہ مریضوں کو لانے والی ایک ایمبولینس پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
اس کے علاوہ، راولاکوٹ سے پلندری جانے والی مرکزی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو ان کی سرکاری گاڑی سمیت اغوا کر لیا، جن کی بازیابی اور بحفاظت واپسی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹی سے وابستہ عناصر کے ان مبینہ غیر قانونی، تخریب کاری اور پرتشدد اقدامات کے خلاف قانون کے دائرے میں رہ کر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور امن عامہ کو سبوتاژ کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف مزید بھرپور اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات
28 October 2026