LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار

Web Desk

28 October 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق افغان طالبان کے تمام دعوؤں کو سراسر جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک یونٹ کے مطابق انگور اڈہ سرحدی واقعے پر افغان طالبان کی جانب سے پیش کیا جانے والا جھوٹا بیانیہ ایک بار پھر ان کے فریب پر مبنی طرزِ عمل اور حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ حقیقت میں افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر غیر مسلح شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی پر مارٹر گولے برسائے، اور طالبان رجیم کی یہ بلااشتعال جارحیت ان کے مبینہ سرپرست بھارت کی ہدایات اور ان کے پراکسی عناصر کے طے کردہ ایجنڈے کا تسلسل ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دشمن کی اس جارحیت کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان طالبان فورسز کی 7 اہم چوکیاں اور پوسٹیں تباہ کر دیں، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مادی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ طالبان رجیم کے نام نہاد سرکاری ترجمانوں کی جانب سے جاری کردہ ایسے من گھڑت اور بے وقعت بیانات کا زمینی حقائق سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہے، اور یہ غیر نمائندہ رجیم اپنے ہی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر انہیں گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ اور پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔