LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارتی جبری قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منا رہے نیتن یاہو کیلئے بڑا چیلنج، اسرائیل میں 120 نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے مصر کا دفاعی معاونت کیلئے اہم فیصلہ، سعودیہ کو فوجی امداد کی منظوری دیدی بہاولنگر: پیرا فورس آفیسر کی شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے مبینہ زیادتی 27 اکتوبر1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے جزائر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ ہوٹل میں میاں بیوی پر مبینہ تشدد، وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر چوکی انچارج گرفتار حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی نارووال میں پاک چین ہاکی میچ، احسن اقبال کا کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی پر اظہارِ مسرت پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ تہران میں 4 ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری، علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ

Web Desk

27 October 2026

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس کے تحت قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز پر لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے اور سخت سزائیں عائد کی جائیں گی۔

پی ایم ڈی سی کے نئے ضوابط کے مطابق میرٹ لسٹ جاری کرنے میں تاخیر کرنے والے میڈیکل کالج کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ہر اضافی دن کے لیے مزید 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ غیر قانونی یا بے ضابطہ داخلوں پر کالجز سے طلبہ کی سالانہ اصل فیس کے برابر جرمانہ وصول کیا جائے گا جبکہ اگلے تعلیمی سیشن میں ان کی نشستیں بھی کم کر دی جائیں گی۔ منظور شدہ کوٹہ یا مختص نشستوں سے زائد داخلے دینے پر ہر اضافی طالب علم کی سالانہ فیس کے برابر جرمانہ اور اگلے سیشن میں نشستوں میں دوگنی کمی کی جائے گی۔

کالج انتظامیہ کی غفلت پر بھی جرمانوں کا سخت نظام نافذ کیا گیا ہے؛ طلبہ کی رجسٹریشن میں تاخیر پر 50 ہزار روپے فی طالب علم، گریجویشن کی اطلاع دینے میں تاخیر پر 75 ہزار، سالانہ امتحانی نتائج کی اطلاع میں تاخیر پر 30 ہزار، اور طالب علم کی منتقلی یا تعلیم چھوڑنے کی اطلاع میں تاخیر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ مقررہ فیس کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت تمام کالجز، جامعات اور طلبہ کے لیے تمام دستاویزات مخصوص آن لائن پورٹل پر جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اور پورٹل کے علاوہ جمع کرائی گئی کوئی دستاویز قابلِ قبول نہیں ہوگی

علاوہ ازیں، میڈیکل گریجویٹس کے لیے مکمل لائسنس کے حصول کی غرض سے کم از کم ایک سالہ ہاؤس جاب لازمی قرار دی گئی ہے، جس کی تکمیل کے 10 دن کے اندر تدریسی اسپتال کو سرٹیفکیٹ پی ایم ڈی سی میں جمع کرانا ہوگا۔ کسی بھی ادارے پر جرمانہ عائد کرنے سے قبل باضابطہ نوٹس جاری کیا جائے گا اور مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا، جبکہ بار بار کی خلاف ورزیوں پر مزید داخلے روکنے یا سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔