لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ
Web Desk
28 October 2026
ملتان کے علاقے بوسن روڈ سائیکل موڑ اڈا لطف آباد میں ایک گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی کے واقعے میں خاتون اور اس کی دو کمسن بیٹیاں جاں بحق ہو گئی ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے تینوں ملبے تلے دب گئیں، جن کی لاشیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کر کے باہر نکالیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ پروین اور اس کی بیٹیاں 14 سالہ مہرین فاطمہ اور 12 سالہ الف فاطمہ شامل ہیں، جن کے والد کا ایک ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مبینہ طور پر آگ لگائے جانے اور قتل کے شبہے میں فرانزک شواہد اکٹھے کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026